جھنگ صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود خان

جھنگ صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جاوید محمود خان کی ہدایات پرضلع کونسل سیکرٹریٹ میں صوبائی محتسب اعلیٰ کاریجنل آفس قائم کر دیاگیا ہے جہاں ڈسٹرکٹ ایڈوائزر چوہدری محمد ریاض میکن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر عوامی شکایات کی سماعت کا آغاز کر دیاہے۔ انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت صوبائی سطح کے اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی ادارہ صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کا آفس ضلعی سطح پر قائم کر دیا گیا ہے جو ہفتہ میں تین روز (جمعرات،جمعہ اور ہفتہ)ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کی باقاعدہ طور پر سماعت اور تحقیق کے بعد فیصلہ جات جاری کریگاجوکہ فوری انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے عوام کیلئے ایک بہت بڑی ریلیف ہے۔ڈسٹرکٹ ایڈوائزر برائے صوبائی محتسب اعلیٰ چوہدری محمد ریاض میکن نے بتایا کہ عوام /شکایت کنندہ کسی بھی سرکاری محکمہ کے خلاف کرپشن یا دیگر شکایت کی صورت میں ایک سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کرمجوزہ بیان حلفی کے ہمراہ دفتری اوقات کار میں جمع کروا سکتے ہیں جس پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو طلب کرکے مظلوم کی داد رسی کی جائیگی

دربار شاہ جیونہ رسمِ چراغ


حضرت محبوب عالم المعروف شاہ جیونہ کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر صدیوں سے جاری رسم ”چراغ“ ادا کی گئی۔ دربار کے گدی نشین مخدوم فیصل صالح حیات ہر سال چار مئی کو ”کِڑی“ پر بیٹھتے ہیں اور دس مئی کو رسم چراغ والے روز اٹھتے ہیں۔ فیصل صالح حیات نے ایک ڈوری کے ذریعے چراغ جلانے کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر مخدوم اسد حیات, مخدوم خضر حیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین بھی موجود تھے۔ یہ عرس چودہ مئی تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر گھوڑا ڈانس, نیزہ بازی, کبڈی, لمبی کھیڈ اور دیگر علاقائی کھیل بھی پیش کئے جائیں گے