دربار شاہ جیونہ رسمِ چراغ


حضرت محبوب عالم المعروف شاہ جیونہ کے سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر صدیوں سے جاری رسم ”چراغ“ ادا کی گئی۔ دربار کے گدی نشین مخدوم فیصل صالح حیات ہر سال چار مئی کو ”کِڑی“ پر بیٹھتے ہیں اور دس مئی کو رسم چراغ والے روز اٹھتے ہیں۔ فیصل صالح حیات نے ایک ڈوری کے ذریعے چراغ جلانے کی رسم ادا کی۔ اس موقع پر مخدوم اسد حیات, مخدوم خضر حیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین بھی موجود تھے۔ یہ عرس چودہ مئی تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر گھوڑا ڈانس, نیزہ بازی, کبڈی, لمبی کھیڈ اور دیگر علاقائی کھیل بھی پیش کئے جائیں گے


No comments on "دربار شاہ جیونہ رسمِ چراغ"

Leave a Reply