جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام ملک کی واحدمذہبی جماعت جوپارلیمنٹ میں اسلامی دفعات کے تحفظ کے لیے
چوکیدار کاکردار اداکررہی ہے ملک کے اندر مدارس،مساجد ،داہڑی اور پگڑی کی حفاظت اور تمام مذہبی جماعتوں کی پارلیمنٹ میں صحیح ترجمانی کررہی ہے اس کے مقابلے میں سیکولر اور لادین عناصر نے ہر دور میں جمعیت علماء اسلام کی کھل کر مخالفت کی ہے آج سیاسی نابالغ کپتان خان یہودی لابی اور قادیانیوں کا ایجنٹ بن کر قائد جمعیت کے خلاف پروپگنڈاکرکے اپنے آقاؤں کو خوش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے میڈیا ایڈوائزرعبدالرحمن عزیزنے جھنگ میں اراکین مجلس عمومی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر بم دھماکے اور قتلو اغارت کا بازار گرم ہے علماء اکرام کاقتل عام اور مساجد ،مذہبی عبادت گاہوں میں دھماکے صرف مذہبی جماعتوں اور اسلام کو بدنام کر نے کی سازش ہے امریکہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے اپنی تنظیم بلیک واٹر کو استعمال کررہا ہے جمعیت علماء اسلام اسلام دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے ہروقت میدان عمل میں ہے اور ان عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کر تی رہے گی ۔ شام اور مصر میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ امریکہ اور روس اپنے مفادات کے لیے دونو ں مل کر مسلمانو ں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکہ اور روس کی لونڈی بن کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں

No comments on "جھنگ:انسانی حقوق کی تنظیمیں امریکہ اورروس کی لونڈی بن کرخاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہیں، عبدالرحمن عزیز"